یوکرین میں شاپنگ مال میں روسی میزائل حملہ، 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی

کیف (مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین کے ایک شہر کریمن چک کے شاپنگ مال میں روسی فوج کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ یوکرینی صدر کے مطابق پیر کے روز میزائل حملہ یوکرین کے شہر کریمن چک میں اس وقت ہوا جب لوگ خریداری میں مصروف تھے۔ اطلاعات کے مطابق اس وقت ایک ہزار سے زائد لوگ شاپنگ مال میں موجود تھے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کے شعلے فضا میں دور دور تک دکھائی دیے۔ دھماکے میں اب تک 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں