غرب اردن میں فلسطینی شہریوں اور یہودی آباد کاروں میں جھڑپیں

نابلس، رام اللہ (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطین کے مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں مادما کے مقام پر فلسطینی شہریوں اور یہودی آباد کاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ یہ جھڑپیں اس وقت ہوئیں جب یہودیوں نے فلسطینی شہریوں کے گھروں پر حملہ کیا۔غرب اردن کے شمالی علاقوں میں یہودی آباد کاری کے امور کے تجزیہ نگار غسان دغلس نے بتایاکہ شمالی مغربی کنارے میں سیٹلمنٹ فائل کے انچارج غسان دغلس نے بتایا کہ یتسہار کے آباد کاروں کے ایک گروپ نے مادما قصبے کے جنوبی حصے سے شہریوں کے گھروں پر حملہ کیا اورشہریوں نے ان کا سامنا کیا۔ غسان نے خبردار کیا کہ آباد کاروں نے شہریوں اور ان کی املاک کے خلاف جرائم کا ارتکاب کریں گے۔ انہوں نے محافظ کمیٹیوں کو فعال کرنے اور احتیاط برتنے کی ضرورت پر زور دیا۔ آباد کاروں نے حال ہی میں اسرائیلی فوج کی حفاظت میں مغربی کنارے میں شہریوں اور ان کی املاک کیخلاف اپنے حملوں میں اضافہ کیا ہے۔گذشتہ روز رام اللہ کے مشرق میں المغیر اور ترمسعیا کے دیہات کے درمیان کے علاقے میں آباد کاروں کی جانب سے کسانوں کو نشانہ بنانے والے حملے میں ایک شہری کے سر میں چوٹ لگی تھی اور اس کی گاڑی کو جلا دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں