25 لاکھ روپے تاوان وصولی کے بعد شہری کو رہا کرنیوالے تین اغواء کار مقابلے میں ہلاک

کراچی (انتخاب نیوز) اسٹیل ٹائون کے علاقے لنک روڈ یوسف جوکھیو گوٹھ کے قریب اغواء کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کی کارروائی، مقابلےکے دوران تین اغواء کار مارے گئے، ہلاک ہونے والے ملزمان کی لاشیں جناح ہسپتال منتقل کردی گئیں، ہلاک ملزمان کی شناخت شہباز ، نذیر اور منصور کی ناموں سے ہوئی، ایس ایس پی اے وی سی سی امجد حیات کے مطابق ملزمان نے 22تاریخ کو بلوچ کالونی سے عدنان نامی شہری کو اغوا ء کیا اور اہلخانہ سے 25 لاکھ روپے تاوان لیکر مغوی کو چھوڑدیا تھا، ملزمان کے بارے میں مزید بتایا گیا کہ وہ خانیوال اور ملتان میں بھی اغواء برائے تاوان کی وارداتوںمیں ملوث تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں