خضدار، پابندی کے باوجود گندم کی اسمگلنگ، شہریوں نے دو ٹرک پکڑ لیے
خضدار (انتخاب نیوز) محکمہ فوڈ کے زونل ڈپٹی ڈائریکٹر خضدار کے عوام کے منہ سے آخری نوالہ تک چھیننے کے درپے۔ محکمہ فوڈ قلات ڈویژن کے زونل ڈپٹی ڈائریکٹر گزشتہ چند سال کی قحط سالی کی پرواہ کیئے بغیر خضدار کے عوام کا آخری نوالے چھیننے کے درپے کیوں ہیں۔ چند روز قبل ضلعی انتظامیہ کی سربراہی میں انجمن تاجران خضدار اور خضدار کے ڈیلرز نے یہ طے کردیا تھا کہ خضدار میں رواں سال گندم کی قلت پیدا ہوگئی۔ اس لیئے ضلع سے باہر کسی کو گندم لیجانے کی اجازت نہیں۔ یہ متفقہ فیصلہ ہوا تھا۔ اس وقت محکمہ زراعت کے آفیسرز بھی موجود تھے۔ یہ فیصلہ اس لیے ہوا تھا کہ یہ جو گندم کی کھپت ہے یہ خضدار کے عوام کے لئے ناکافی ہوسکتی ہے چونکہ گزشتہ سال کی قحط سالی کے باعث گندم کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے۔تاہم اس کے باوجود گزشتہ شب بڑے پیمانے پر ٹرکوں میں بھر کر گندم اسمگلنگ کی جا رہی تھی جس کو خضدار کے شہریوں نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔ بعد ازاں انہیں فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے زونل ڈپٹی ڈائریکٹر کا اجازت نامہ دکھا گیا جو کہ خضدار کا بھی نہیں سوراب کا تھا۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ محکمہ فوڈ کے زونل ڈپٹی ڈائریکٹر خضدار کے غریب بے بس لاچار مفلس لوگوں کے منہ سے آخری نوالہ تک چھیننے کے درپے کیوں ہیں وہ کونسی ضرورت پڑی کے خضدار کی گندم باہر بھیجی جائے۔ دوسری جانب شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور انجمن تاجران خضدار کے اقدامات کو سراہا ہے۔


