برطانیہ سے علیحدگی، اسکاٹ لینڈ نے آزادی ریفرنڈم کا شیڈول جاری کردیا
ایڈنبرگ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسکاٹش وزیر اعظم نکولا اسٹرجن برطانیہ سے علیحدگی کے حوالے سے پارلیمنٹ میں ایک نئے ریفرنڈم کے لیے اپنا روڈ میپ پیش کرنے جا رہی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسکاٹش نیشنل پارٹی (ایس این پی)کی سربراہ 2023 ء کے موسم خزاں میں ایک ریفرنڈم کروانا چاہتی ہیں، جس میں ملک کے تقریبا 5.5 ملین باشندے برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے یا برطانیہ کے ساتھ رہنے کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔ اسٹرجن بریگزٹ کے بعد اسکاٹ لینڈ کو ایک آزاد ملک کے طور پر یورپی یونین میں واپس لانا چاہتی ہیں۔
Load/Hide Comments


