دیوالیہ کے بعد سری لنکا میں ایندھن کی شدید قلت، 10 جولائی تک لاک ڈاﺅن نافذ

کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) دیوالیہ ہونے کے بعد سری لنکا میں ایندھن کی شدید قلت پیدا ہوگئی جس کے بعد ملک میں 10 جولائی تک لاک ڈاﺅن نافذ کردیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی بند کر کے صرف ایمرجنسی شعبوں کو ایندھن فراہم ہوگا جبکہ سرکاری ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق رعایتی قیمت پر ایندھن حاصل کرنے کے لئے سری لنکن حکومتی وفد نے قطر اور روس کا دورہ بھی کیا ہے۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے سری لنکا میں ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا تھا۔ سری لنکن پیٹرولیم اور گیس کمپنی کا کہنا تھا کہ پیٹرول 22 اور ڈیزل 15 فیصد مہنگا کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں