وائرس لیبارٹری میں بنائے جانے کے الزامات مشکوک ہیں:جرمن انٹیلیجنس


جرمنی کی ایک انٹیلیجنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کووڈ19 کے چین کی کسی لیبارٹری میں بنائے جانے کے الزامات مشکوک ہیں اور یہ امریکہ کی بیماری سے نمٹنے میں ناکامی سے توجہ ہٹانے کی کوشش معلوم ہوتی ہے۔اتوار کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ ان کے پاس اچھی خاصی تعداد میں شواہد موجود ہیں کہ ’کورونا وائرس چین کی لیبارٹری میں وجود میں آیا تاہم انھوں نے انٹیلیجنس رپورٹ سے اختلاف نہیں کیا کہ یہ انسان کا بنایا ہوا نہیں ہے۔جرمنی کے انٹیلیجنس اداروں نے امریکی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے اتحاد سے کہا کہ وہ ان الزامات کے ثبوت دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اتحاد میں شامل امریکہ، برطانیہ، کینیڈا ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں سے کسی نے بھی مائیک پومپیو کے دعوے کی تائید نہیں کی۔جرمنی کے وزیر دفاع کے لیے تیار جکی گئی انٹیلیجنس رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی الزامات جان بوجھ کر عائد کیے گئے تاکہ لوگوں کی توجہ صدر ٹرمپ کی اپنی ناکامیوں سے ہٹائی جاسکے۔اس خبر پر جرمنی کی حکومت کے ترجمان کا ردعمل فوری طورپر نہیں مل سکا۔