لیبیا میں چاڈ کی سرحد کے قریب 20 تارکین وطن ہلاک، تیس بحیرہ روم میں لاپتہ
طرابلس (مانیٹرنگ ڈیسک) لیبیا کے امدادی اہلکاروں کو چاڈ سے ملحق سرحد کے قریب ریگستان سے 20 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے یہ افراد تارکین وطن تھے۔ یہ لاشیں کفرہ نامی شہر سے تقریباً 320 کلومیٹر جنوب مغرب میں سیاہ رنگ کے ایک ٹرک کے قریب پائی گئیں۔ بیان کے مطابق ٹرک پر موجود تمام افراد پیاس کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ ان لاشوں کے بارے میں ایک ٹرک ڈرائیور نے اطلا ع دی تھی، جو اس ریگستان کے راستے سفر کر رہا تھا۔ اسی طرح ایک دوسرے واقعے میں لیبیا کے ساحل سے دور تارکین وطن کی ایک چھوٹی کشتی ڈوب گئی، جس پر 30 افراد سوار تھے۔ لاپتہ 30 افراد میں پانچ خواتین اور آٹھ بچے شامل ہیں۔
Load/Hide Comments


