روس سے تیل خریدنے سے پاکستان کو ماہانہ اربوں ڈالر بچت ہوگی، مولانا لونی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) جمعیت علما اسلام (نظریاتی)پاکستان کے مرکزی سینئر نائب امیر مولانا عبدالقادر لونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جوائنٹ سیکرٹری مولانا محمودالحسن قاسمی مرکزی نائب امیر مولانا عبدالروف مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ مفتی فدا الرحمن نے کہا کہ پاکستان روس سے 30 فیصد کم ریٹ پر تیل خریدے تو ملک کو ماہانہ اربوں ڈالر بچت ہوگی نہ صرف مہنگائی کا خاتمہ بلکہ ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی۔ امریکہ اور عالمی استعمار کی غلامی سے ہمارے حکمران تھکتے نہیں امریکہ کی غلامی میں روس اور ایران سے سستا تیل خریدنے کا معاہدہ نہیں کرسکتے روس پر پابندیوں کی وجہ سے ملک کے حکمران تیل خریدنے پر پاکستان پر دباؤ کے بہانے کرتے ہیں تو ان پابندیوں کے باوجود روس کے ساتھ انڈیا کا کئی دہایوں سے تیل خریدنے کا معاہدہ ہے جس کے تحت وہ روس سے تیل خرید رہا ہے، یہاں تک کہ بھارتی کمپنیاں روس سے تیل کے بعد کوئلہ خریدنے کا معاہدہ کرلیا ہمارے حکمران قوم کو بے وقوف بنارہے ہیں، روس سے گندم خریدنے جارہے ہیں اور گندم خریدنے کے لیے بینکس ایل سی کھول سکتے ہیں اور تیل کے لئے ایل سی نہیں کھول سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ظالم حکمران استحصالی اور آئی ایم ایف کی مسلط کردہ پالیسیوں سے غریب عوام کا خون کو نچوڑ رہے ہیں۔ ملک ظالمانہ پالیسیوں سے معاشی طور پر دیوالیہ ہورہا ہے، ملک دیوالیہ ہونے میں سری لنکا سے بھی بدتر ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی پالیسیاں اس وقت مکمل امریکہ کے ہاتھوں میں ہیں جس کے باعث روس اور ایران سے سستا تیل خریدنے کا معاہدہ نہیں کرسکتے۔


