ژوب، عیدالاضحی کے موقع پر کانگو وائرس اور لمبی اسکن کیخلاف مویشیوں میں اسپرے مہم شروع

ژوب (انتخاب نیوز) محکمہ لائیواسٹاک ژوب کے ڈپٹی ڈائریکٹرڈاکٹرنصیب اللہ کاکڑ کی نگرانی میں عیدالاضحی کے موقع پر کانگووائرس اورلمپی سکین کے خلاف شہر کے تمام بکرا و مویشی منڈیوں میں مال مویشی پرسپرے مہم شروع کردیاگیاہے اسی طرح شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پرتین پوائنٹ سمبازہ روڈ، ڈی آئی خان روڈاور کوئٹہ روڈ پر ڈاکٹروں کی نگرانی میں بنایا گیاہے تاکہ باہر سے آنے والے مال مویشی پر کانگووائرس اور لمپی سکین کی سپرے ہوجائیانہونے کہاکہ شہر کے تمام پرائیویٹ ڈیری فارمز پر روزانہ کی بنیاد پر کانگووائرس اور لمپی سکین جیسی مہلک بیماری کے خلاف مال مویشی پر سپرے کررہیہیں اور یہ مہم عیدالاضحی تک جاری رہے گی عوام محکمہ لائیوسٹاک کے عملہ کے ساتھ مکمل تعاون کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں