دکی، کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے کانکن جاں بحق، ایک بے ہوش

دکی (انتخاب نیوز) مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے ایک کانکن جان بحق جبکہ ایک بے ہوش ہوگیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زہریلی گیس کے باعث جاں بحق ہونیوالے کانکن کی شناخت شاہ محمد ولد ملا فضل محمد سکنہ افغانستان کے نام سے ہوگئی ہے۔جان بحق اور بے ہوش کانکن کو سول ہسپتال دکی منتقل کردیا گیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں