تربت، حق دوتحریک کے خلاف اور انتظامیہ کی حمایت میں ریلی
تربت (بیورورپورٹ) حق دوتحریک کے خلاف اور انتظامیہ کی حمایت میں تربت میں جمعہ کے روز ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت بارڈر ٹریڈ یونین کے سابق رہنما اسلم شمبے زئی، میر شہداد دشتی، نوراحمد شاہ مراد زئی سمیت دیگر کررہے تھے ریلی کے شرکاء نے پارکنگ ایریا سے براستہ شہید فدا چوک براستہ مین روڈ نیشنل بنک، پولیس تھانہ واپس تربت چوک تک مارچ کیا، ریلی کے شرکاء حق دوتحریک کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے ان کاکہنا تھاکہ حق دو تحریک کے رہنما ڈیزل مافیا سے تعلق رکھتے ہیں وہ اپنی بلیک میلنگ کے ذریعے انتظامیہ کو دباؤ میں رکھ کر اپنا کاروبار چلانا چاہتے ہیں، حق دو تحریک کے رہنماؤں نے گزشتہ روز کیساک چیک پوسٹ پر اور تربت لیویز لاک اپ کے سامنے قانون ہاتھ میں لیکر کاروباری لوگوں کیلئے مشکلات بڑھادی ہیں انتظامیہ نے عوامی مطالبہ پر جو قدم اٹھائے ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں انتظامیہ کسی کی بلیک میلنگ اوردباؤ میں نہ آئے۔


