پنجاب میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران 9 مشتبہ افراد گرفتار کیے، سی ٹی ڈی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کاﺅنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی نے انٹیلی جنس اطلاعات پر گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ملتان اور راولپنڈی میں آپریشن کیا اور 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ 7 مقدمات درج کیے گئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے مشتبہ افراد کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ، خودکش جیکٹس برآمد کی گئیں جبکہ مزید تفتیش کی جارہی ہے، جس میں اہم معلومات ملنے کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں