آواران، باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ، 3 افراد جاںبحق، 26 زخمی

آواران ( بیورورپورٹ) آواران کے علاقے بزداد میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ تین افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر آواران ڈاکٹر جمیل احمد بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر آواران شاہنواز بلوچ کی زخمیوں کو بہتر طبی امداد دینے کی ہدایت۔ آواران لیویز کے مطابق ہفتہ کے روز گیارہ بجے کے قریب آواران کے علاقے بزداد سے مالار جانے والی باراتیوں سے بھری زمباد پک اپ گاڑی جس کا ٹائر پھٹنے ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جس میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہے اور 26 افراد زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال آواران منتقل کیا گیا جن میں شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں