اسلام آباد، تحریک انصاف کے جلسے میں اسلحہ بردار شخص کو گرفتار کرلیا گیا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ میں ایک شخص سے پستول برآمد، اسلحہ بردار شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ تحریک انصاف کے پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ جلسے میں واک تھرو گیٹ سے داخل ہوئے ایک شخص سے پستول برآمد ہوا۔ نائن ایم ایم پستول سید غنی نام کے شخص سے برآمد ہوا۔پکڑے گئے شخص سے تیس بور پستول اور راؤنڈ برآمد ہوئے۔ پکڑا گیا شخص خیبرپختونخوا کے پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا ملازم تھا۔
Load/Hide Comments


