بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اولین ترجیحی ہے، نور محمد دمڑ

زیارت (انتخاب نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سینئرصوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقے کے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اولین ترجیحی ہے اپنے چار سالہ دور حکومت میں حلقے کے دونوں اضلاع میں مختلف محکموں کے خالی آسامیوں پر بلاتصب رنگ نسل میرٹ پر سینکڑوں بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے مزید نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے کوشاں ہوں ہماری کوشش ہے کہ ہر گھر میں ایک بیروزگار کو ملازمت پر تعینات کرسکو رہ جانے والے نوجوان مایوس نہ ہو انہیں بھی میرٹ روزگار فراہم کرینگے بہت جلد 250لیویز فورس کے خالی اسامیوں پر ٹیسٹ وانثرویو کے بعد میرٹ پر تعینات کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایچ او آفس زیارت میں محکمہ صحت ضلع زیارت میں نئے تعینات ہونے والے 128نوجوانوں میں تعیناتی کے آرڈر تقسیم کرنے کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرمحمد انور مندوخیل، بی اے پی مرکزی رہنما حاجی محمد غوث پانیزئی، بی اے پی ضلع زیارت کے ضلعی صدر عبدالستار کاکڑ،آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے محمد نسیم کاکڑ، پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے عبدالمنان سارنگزئی نے بھی تقریب سے خطاب کیا سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے محکمہ صحت ضلع زیارت و سنجاوی میں نئے تعینات ہونے والوں نوجوانوں میں تعیناتی کے آرڈرز تقسیم کیا سینئر صوبائی سینئر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حلقے کے دونوں اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ حلقے کے دونوں اضلاع کے تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہوں انہوں نے کہاکہ حلقہ کے دونوں اضلاع ہرنائی وزیارت کی ترقی وشحالی میری اولین ترجیح ہے سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے نئے تعینات ہونے والے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دے کر عوام کی خدمت پر توجہ دے انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت ضلع زیارت میں نئے تعیناتیوں سے محکمہ صحت کی کارکردگی بہتری آئے گی اور عوام کو صحت کی سہولیات انکی دہلز پر میسر ہونگے ضلع زیارت میں 128نوجوانوں تعیناتی کے آرڈر تقسیم کرنے کی تقریب میں زیارت وسنجاوی سے بی اے پی کے عہدیداروں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں