امریکی ائیرپورٹس پر مسافروں کا رش، عملے کی کمی کے باعث 600 سے زائد پروازیں منسوخ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں یوم آزادی کی مناسبت سے طویل تعطیلات کے بعد ائیرپورٹ پر رش لگ گیا، عملے کی کمی کے باعث 6 سو سے زائد پروازیں منسوخ جبکہ 3ہزار سے زائد تاخیرکا شکار ہوئیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق 4 جولائی کو امریکا کے یوم آزادی کی مناسبت سے ہونے والی تعطیلات کے موقع پر ملک بھرکے ائیر پورٹس پرمسافروں کا رش لگ گیا۔ امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ کورونا ایس اوپیز میں نرمی کی وجہ سے ائیر پورٹس پر مسافروں کارش بڑھ گیا ہے جب کہ کورونا وائرس کی ابتدا میں ائیرلائن انڈسٹری تباہ ہونے سے ائیرلائنزکو عملےکی کمی کاسامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں