حب کی واحد لائبریری میں سہولیات فراہم کی جائیں، بلوچ اسٹوڈٹنس ایکشن کمیٹی

حب (انتخاب نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی حب زون کی طرف سے حب لائبریری کی غیر فعالی اور سہولت نہ ہونے کے خلاف بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی حب کے کارکنوں نے بک واک کا اہتمام کیا گیا واک لسبیلہ پریس کلب سے ہوتے ہوئے حب پریس کلب سے ہوتے ہوئے پھر موندرہ چوک میں دھرنا دیا۔ اسکے بعد لسبیلہ پریس کلب حب کے سامنے احتجاجی مظاھرہ کیا گیا جس میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں کی آبادی میں ایک لائبریری ہے وہ بھی بنیادی سہولیات سے محروم حب انتظامیہ کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے مظاھرے میں طلبہ و طالبات، سول سوسائٹی اور صحافی بھی بڑی تعداد میں شریک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں