وڈھ، مضر صحت کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد متاثر
وڈھ (انتخاب نیوز) وڈھ کلی پیر محمد ایریا میں مضر صحت کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد متاثر۔ مضر صحت کھانا کھانے سے مذکورہ افراد کی طبیعت خراب ہوگئی۔ متاثرین کو وڈھ سول ہسپتال وڈھ منتقل کردیا گیا جس میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، قریبی لوگوں کا کہناتھا کہ یہ لوگ انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔
Load/Hide Comments


