میر طلال کے بہیمانہ قتل کیخلاف نیشنل پارٹی کا تین روزہ سوگ کا اعلان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما علی حسن منجھو کے بھائی میر طلال کے بہیمانہ قتل کے خلاف نیشنل پارٹی نے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔ حکومت بلوچستان اور وفاقی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہونے والے ٹارگیٹ کلنگ کا سراغ لگائیں اور قاتلوں کو فورا گرفتار کریں بیان میں کھاگیا کہ ریاستی ادارے اور پولیس نے قاتلوں کی گرفتاری میں پس و پیش سے کام لیا تو اس کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا بیان میں کھاگیا کہ پولیس کے پاس کوئی نامعلوم نہیں ہے ریاست کو سب کا پتہ ہے لہذا فوری طور پر کاروائی کرکے قاتلوں کی گرفتار کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں