لورالائی، بارشوں کے باعث ندی میں 5 افراد ڈوب گئے، دو لاشیں نکا لی گئیں

لورالائی (انتخاب نیوز) لورالائی میں طو فانی بارشوں کے باعث ندی میں ڈوب کر پانچ افراد جاں بحق دو کی لاشیں نکا لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات لورالائی میں طو فانی بارش کے باعث ایک ہی خاندان کے پانچ افراد طوطیکا بی بی ولد جنت گل، ماجبین ولد جنت گل، فاطمہ بی بی زوجہ جنت گل 35 سال قوم تاجک، محمد ولی ولد جنت گل 8 سال، پلوشہ بی بی ولد جنت گل ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر قا سم کاکڑ، اے ڈی آ ر سی یحیٰ کاکڑ، تحصیلدار ثناء اللہ لونی نے لیویز و میونسپل کمیٹی عملے کے ہمراہ لورالائی کے علاقوں پھٹان کوٹ،کلی رودلین ودیگر علاقوں میں ریسکیو آپریشن کر تے ہوئے لوگوں کو جانی نقصان سے بچایا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی نے لورالائی کے علاقوں پھٹان کوٹ، کلی رودلین ودیگر علاقوں کا دورہ کیا اور بھاگڑی میدان میں خیموں میں رہائش پذیر وبارش متاثر لوگوں میں ٹینٹ تقسیم کئے۔ اس موقع پر علاقہ متاثرین نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عتیق الرحمن شاھوانی اور ان کے فوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر لورالائی کے بروقت اقدامات سے لوگ زیادہ جانی اور مالی نقصان سے بچ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں