پنجگور، سی پیک شاہراہ بند کرنا جرم قرار، پہلی ایف آئی آر 4 افراد کیخلاف درج
پنجگور (نامہ نگار) سی پیک روڈ بند کرنا جرم کے زمرے میں شمار، لیویز کانسٹیبل محمد الیاس کی مدعیت میں پہلی ایف آئی آر درج، چار افراد نامزد۔ ضلعی انتظامیہ کے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سی پیک روڈ پر رکاوٹیں ڈال کر اسے آمدورفت کے لیے بند کرنا قانوناً جرم ہے اور کسی کو اس بات کی اجازت نہیں دینگے کہ وہ احتجاج کی آڑ میں مسافروں اور دیگر عام شہریوں کو تکلیف اور پریشانی میں مبتلا کرے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ روز احتجاج کے دوران روڈ کی بندش کی وجہ سے چار افراد بیہوش ہوگئے تھے، لہٰذا انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ سی پیک روڈ پر آمدورفت میں خلل ڈالنے والوں کیخلاف ایف آئی آر درج ہوگی، پہلی ایف آئی آر وشبود کے رہائشی ڈاکٹر محمد دین عبدالمالک سمیت چار افراد کیخلاف درج کرلی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


