عباسی شہید اسپتال میں 4 ماہ سے تنخواہوں کی بندش، ڈاکٹروں کا احتجاج،او پی ڈیز کا بائیکاٹ
کراچی (انتخاب نیوز) عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹروں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ایک بارپھر احتجاج شروع کردیا۔احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کے مطابق 4 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے تمام شعبوں میں کام نہیں کریںگے، 250 ہائوس آفسیرز نے تمام او پی ڈیز اور وارڈوں کا بائیکاٹ کردیا، او پی ڈی اور وارڈز میں داخل مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا جبکہ تیمار دار دہری اذیت کا شکار ہیں، تمام ڈاکٹرز نے ایڈمنسٹریشن بلاک اور استقبالیہ پر احتجاجی دھرنا دیا، ڈاکٹروں کی جانب سے نعرے بازی اور شورشرابہ سےمریض گھبرا گئے تھے۔
Load/Hide Comments


