ژوب میں ہنگامی بنیادوں پر خیمے اور ضروری اشیاءفراہم کی جائیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبدا لقدوس بزنجو نے ژوب کے سر حدی علا قے قمر دین کا ریز میں بارش اور سیلابی پا نی سے ہو نے والے نقصانات کا نو ٹس لیتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اور ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر امدادی سرگرمیوں شروع کرنے کی ہدایت کر دی ۔ جمعرات کو وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو نے ہدایت کی کہ پی ڈی ایم اے متاثرین کے لئے ہنگامی بنیادوں پر خیمے اور ضروری اشیاءفراہم کرے، انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ متاثرہ افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی کو یقینی بنائے۔
Load/Hide Comments


