کوئٹہ میں ہیضے کی وبا کے پیش نظر ویکسین مہم کا آغاز
کوئٹہ (انتخاب نیوز)ضلع کوئٹہ میں ہیضے کی وبا کے پیش نظر یوسی پشتون آباد میں اورل ہیضہ کی ویکسین مہم کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ڈی سی کوئٹہ نے ہیضہ کی ویکسین کی پہلی خوراک خود کھا کر مہم کا افتتاح کیا ۔ضلع کوئٹہ میں اب تک ہیضے کے 26کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ڈی سی کوئٹہ نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا اور ڈی ایچ ایم جی کو ہدایت کی کہ وہ صحت کے حوالے سے چوکس رہیں اور خاص طور پر مون سون کے موسم میں تمام بنیادی صحت کے مراکز کا دورہ کر کے ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
Load/Hide Comments


