عاصم اظہر نے منگیتر میرب علی کے ساتھ پہلا گانا ریلیزکردیا

کراچی: معروف گلوکار عاصم اظہر نے عید کے موقع پر منگیتر اداکارہ میرب علی کے ساتھ پہلا گانا ریلیز کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عاصم اظہر نے عید کے موقع پر اپنا نیا گانا چل جان دے یوٹیوب پر ریلیز کیا ہے جس میں ان کی منگیتر اداکارہ میرب علی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔گلوکار نے اس گانے کو اپنے مداحوں کیلئے عیدی قرار دیا۔ عاصم کے نیا گانا سن کر نامور گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی تعریف کی جبکہ اداکارہ متھیرا بھی داد دیے بغیر نہ رہیں۔گانے کو پرستاروں نے بھی خوب سراہا اور شوبز شخصیات نے گانے کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں