صوبوں کی مشاورت کے بعد یوم علیؓ کے جلوسوں کی اجازت بارے فیصلہ کیا جائیگا
اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نو ر الحق قادری نے کہا ہے کہ مذہبی حلقوں نے 20 نکاتی متفقہ اعلامیہ پر کافی حد تک عملدرآمد کیا ہے،موجودہ حالات میں عوام کو کورونا وباء سے بچاو اولین ترجیح ہو گی، باقی صوبوں سے مشاورت کے بعد جلوسوں کی اجازت بارے فیصلہ کیا جائے گا۔ جمعہ کو وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت شیعہ علماء کے ساتھ ویڈیو مشاورتی اجلاس ہوا جس میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری مذہبی امور اورسندھ اور پنجاب سے شیعہ علما اور اعلی حکومتی حکام بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں کورونا وبا کے پیش نظر جلوس عزاداری اور اجتماعات کے انعقاد بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہاکہ مذہبی حلقوں نے 20 نکاتی متفقہ اعلامیہ پر کافی حد تک عملدرآمد کیا ہے،موجودہ حالات میں عوام کو کورونا وباء سے بچاو اولین ترجیح ہو گی۔وفاقی روزیر نے کہاکہ باقی صوبوں سے مشاورت کے بعد جلوسوں کی اجازت بارے فیصلہ کیا جائے گا۔