بلوچستان میں آئندہ تین روز کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی
کوئٹہ: بلوچستان میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری آئندہ تین روز کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی صوبے کے مختلف علاقوں میں طغیانی کا الرٹ جاری کردیا گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی رات تک صوبے کے بیشتراضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب رہا جبکہ خضدار،قلات، کوئٹہ، لسبیلہ،پنجگور، آواران، خاران،ژوب، بارکھان،نصیر آباد،مکران،تربت اورگوادر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جاری رہی بلوچستان میں پنجگور میں 25، پسنی میں 19،اورماڑہ میں 17، گوادر، لسبیلہ میں 08ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی محکمہ موسمیات کے مطابق آج بدھ کے روز صوبے کے بیشتراضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب رہنے کے علاوہ خضدار،قلات، کوئٹہ، لسبیلہ،پنجگور، آواران، خاران،ژوب، بارکھان،نصیر آباد،مکران،تربت اورگوادر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کی توقع ہے اس دوران قلات، خضدار، پنجگور اور آواران میں موسلادھار بار ش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق14 سے 16 جولائی کے دوران موسلا دھار بارش کے باعث بولان،قلات، خضدار، لسبیلہ، بارکھان،نصیر آباد، کوہلو،ژوب، سبی کے پہاڑی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے جبکہ آواران، پنجگور اور تربت میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 14 سے17 جولائی کے دوران ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی، بولان،کوہلو، قلات، خضدار،لسبیلہ، آواران، نصیر آباد، جعفر آباد، جھل مگسی،ڈیرہ بگٹی،سبی،پنجگور، تربت اورپسنی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ اکثر مقا مات پرتیز / موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے موسلادھار بارش کے باعث خضدار،لسبیلہ، قلات، میں نشیبی علاقے زیر آب آنے اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی موجود ہے۔


