بلوچستان اس وقت مشکل گھڑی سے گزر رہا ہے, وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان دیگر صوبوں سے پسماندہ صوبہ ہے بلوچستان اس وقت مشکل گھڑی سے گزر رہا ہے زیارت واقعہ بزدلانہ عمل ہے جس کو حقوق لینے کا شوق ہے وہ اسمبلی میں آئیں اور اپنی آواز بلند کرے انہوں نے بلوچستان کو بدنام کردیا ہے یہ نہیں سمجھتے ہیں کہ یہ بلوچستان کا نقصان ہے بلوچستان میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کی تباہیوں پر وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی ہے وفاق کی جانب سے جاں بحق افراد کیلئے فی کس 10لاکھ اور حکومت بلوچستان کی جانب سے بھی فی کس10لاکھ اور زخمی ہونے والوں کو50ہزار روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں بلوچستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ اتنی زیادہ بارشیں ہوئی ہیں بارشوں سے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے کوئٹہ میں تجاوزات اور غیر معیاری ڈیموں کے خلاف آپریشن شروع ہے جو بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی ان خیالات کااظہاروزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ، صوبائی وزیر زراعت میر اسد بلوچ، صوبائی مشیر داخلہ وپی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کی تباہیوں پر وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ہم ہر طرح کی تعاون کیلئے تیار ہیں اور ہدایت بھی جاری کردی ہے کہ بلوچستان میں ہیوی مشینری کی اشد ضرورت ہے بلوچستان حکومت نے اپنی بسات کے مطابق پی ڈی ایم اے کے ذریعے جتنا کوشش کرسکے وہ ہم نے کیا ہے مگر ہم لوگوں کا نقصان پورا نہیں کرسکتے ہیں اور جہاں تک ہم نے ریلیف دیا ہے الحمداللہ وہ سب کے سامنے ہے اور بلوچستان حکومت نے مختلف اداروں کی عید کی چٹھیاں بھی منسوخ کردی گئی تھی اور میرے تمام وزراء اپنے علاقوں میں بارشوں اور سیلابی ریلوں کی نگرانی میں مصروف تھے اور لوگوں کو ریلیف دینے میں کوشاں رہے ہیں حکومت بلوچستان نے بلاتفریق بارشوں سے متاثرہ علاقوں اور لوگوں کی خدمت کی ہے اور ایمرجنسی بنیادوں پر بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کھانے پینے کی اشیاء پہنچائی ہے آج وزیراعظم پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان میں بارشوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو فی کس10لاکھ اور بلوچستان حکومت کی جانب سے بھی 10لاکھ فی کس روپے اور زخمی ہونے والوں کو 50ہزار روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں ہم نقصان تو پورا نہیں کرسکتے ہیں بلوچستان شدید بارشوں کی وجہ سے مشکل صورتحال سے گزررہے ہیں بلوچستان میں لوگوں کے فصلات تباہ ہوئے ہیں لوگوں کے مکانات گرگئے ہیں ان کی تعمیر کیلئے ہمیں خطیر رقم کی ضرورت ہے انشاء اللہ ہم امید کرتے ہیں کہ وفاق ہمارے نقصانات کا ازالہ کریں گے اس مصیبت کی گھڑی میں وزیراعظم میاں شہباز شریف ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے جس کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے وزیراعظم بلوچستان کے لوگوں سے محبت کرتے ہیں بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دورہ بھی کرچکے ہیں بلوچستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ اتنی زیادہ بارشیں ہوئی ہے کہ کچھ ڈیمز ٹوٹ گئے ہیں اور میں نے ہدایت جاری کی ہے کہ سی ایم آئی ٹی کو کہ جس ڈیم پر غیر معیاری کام ہوا ہے اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور کوئٹہ میں لوگوں نے نالیوں پر قبضہ کرکے گھر بنائے ہوئے ہیں ان میں اگر کوئی پٹواری یا کوئی اور سرکاری ملازم نے الاٹمنٹ کا آرڈر دیا ہے ان کے خلاف کارروائی کررہے ہیں امدادی سرگرمیوں میں پی ڈی ایم اے اور ڈپٹی کمشنر نے جس طرح لوگوں کو ریلیف دیا ان کو میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں حکومت نے ضلعی انتظامیہ کو رقم ریلیز کردیا ہے تاکہ وہ کوئٹہ میں امدادی سرگرمیاں مزید تیز کریں جو کمی بیشی ہے وہ پوری کریں جہاں پی ڈی ایم اے نہیں پہنچ سکے تو ڈی سی اس کام کو سرانجام دے گا حکومت نے سیلابی بارشوں میں متاثر ہونے والے افراد کو ہم نے 5ہزار خیمے اور ایک ایک مہینے کا راشن اور دیگر سامان تقسیم کیے جاچکے ہیں این ڈی ایم اے ابھی تک 3سو خیمے بھیجے ہیں اور آج وزیراعظم پاکستان نے این ڈی ایم اے کے چیئرمین کو ہدایت جاری کردی ہے کہ خود بلوچستان آکر ان متاثرہ افراد کا نگرانی کریں بلوچستان میں اللہ کی طرف سے آفت آیا ہے اور ہم ہی نکالیں گے ہم اپنے لوگوں کو بے یار ومدد گار کبھی نہیں چھوڑیں گے زیارت میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے شدید الفاظ میں اس کی مذمت کرتا ہوں جس میں لیفٹیننٹ کرنل لئیق مرزا شہید ہوگئے ہیں یہ ہمارے صوبے کیلئے بہت بڑا بدنامی ہوا ہے یہ بزدلانہ عمل ہے حقوق لینے کیلئے میڈیا،اسمبلی اور دیگر فورمز میں آواز اٹھائیں یہ طریقہ نہیں ہے کہ پورے صوبے کا بُرا حالت بنائیں بلوچستان پہلے سے پسماندہ صوبہ ہے اور دیگر صوبوں سے پیچھے ہے اس طرح کے افسوسناک واقعے بلوچستان کیلئے بہت بڑا المیہ ہے اللہ پاک ان کو عقل دے تاکہ یہ بھی سمجھے کہ نہتے لوگوں کو قتل کرنا اس کا نقصان بلوچستان کا ہے


