ایک نوجوان کی گلے میں پھندا لگا کر خودکشی، دوسرا سمندر میں کود گیا

کراچی (انتخاب نیوز) خواجہ اجمیر نگری میں نوجوان پھندے سے جھول گیا جبکہ ایک شخص نے سمندر میں چھلانگ کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ واقعات کے مطابق خواجہ اجمیر نگیری کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر اے 4 مکان نمبر ایل 2151 نیو رشید آباد میں 21 سالہ ارباب ولد سہراب کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی، پولیس کے مطابق نوجوان نے گلے میں پھند ا لگا کر خودکشی کی ہے، پولیس وجوہات جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔ دریں اثناء نیٹی جیٹی پل سے 32سالہ صابر ولد پرویز نے سمندر میں چھلانگ لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، اطلاع ملتے ہی ایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے لاش سمندر سے نکال کرسول اسپتال منتقل کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں