شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، تشدد کے واقعات میں 11 افراد زخمی ہوگئے
کراچی (انتخاب نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون اور بچی سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔واقعات کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حدود میں نادرن بائی پاس حب ڈیم نہر کے قریب فائرنگ سے 20 سالہ نصیبہ زوجہ ظفر علی زخمی ہوگئی ۔سہراب گوٹھ چھوٹا گبول گوٹھ کوئٹہ ٹائون میں گولی لگنے سے 5 سالہ لائبہ دختر نور عزیز زخمی ہوگئی ۔ سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب فائرنگ سے 24سالہ بشیر ولد قیوم اور ڈنڈے لگنے سے 40 سالہ عباس ولد علی اور 30 سالہ طارق ولد اقبال زخمی ہوگئے۔ سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب فائرنگ سے 14 سالہ رحمت اللہ ولد دوا خان زخمی ہوگیا۔ ڈی ایچ اے فیز ون میں گولڈ مارک کے قریب فائرنگ سے 30سالہ واحد ولد نور خان زخمی ہوگیا۔ نادرن بائی پاس افغان کٹ کے قریب فائرنگ سے 18سالہ نواب ولد فواد زخمی ہوگیا۔ گلبرگ کے علاقے کریم آباد شمروز اسپتال کے قریب فائرنگ سے سنی علی ولد محمد علی اور فہیم ولد عبدالمجید زخمی ہوگئے۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے کورنگی کراسنگ پر فائرنگ سے محمد اقبال ولد محمد علی زخمی ہوگیا۔ پیر آباد کے علاقے اسلامیہ کالونی پہاڑی چوک گلی نمبر 2 میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نعیم ولد اکرم زخمی ہوگیا۔ ایک زخمی کو بقائی اسپتال ٹول پلازہ جبکہ دیگر زخمیوں کو عباسی شہید ، جناح اور سول اسپتال منتقل کیا گیا۔


