پولیس مقابلے میں گولی لگنے سے زخمی ہونے والا ملزم اسپتال میں دم توڑ گیا
کراچی (انتخاب نیوز)عزیز آباد پولیس کے ہاتھوں مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ہونے والا ایک ملزم دم توڑ گیا جبکہ دوسرے کا علاج جاری ہے۔ پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک ایک میں عثمان میموریل اسپتال کے قریب دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم سینے میں گولی لگنے سے زخمی ہوا جبکہ اس کے دوسرے ساتھی کو موقع پر موجود لوگوں نے پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا، ملزمان کی شناخت اعظم اور وقار کے نام سے ہوئی، پولیس نے دونوں ملزمان کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں بعدازاں گولی لگنے سے زخمی ہونے والا اعظم دم توڑ گیا۔
Load/Hide Comments


