تاریخ لکھے گی نیازی آئے،تباہی کی اور چلے گئے،شازیہ مری
اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ عطا مری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہفتہ کے روز کی گئی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ لکھے گی نیازی آئے،تباہی کی اور چلے گئے۔شازیہ مری نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بنی گالا محل ریگیولرزائیز اور غریبوں کے گھر مسمار یہ تھا تمہارا انصاف،علیمہ خان، بشرا بیگم اور گوگی پر بھی اظہار خیال فرمائیں۔ شازیہ مری نے عمران خان سے سوال کیا کہ بھارتی پائلٹ کو کسی ملک کے سربراہ جیسا پروٹوکول دیا ابھی نندن آپ کے ماموں کا لڑکا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیازی صاحب تم قومی اسمبلی سے بے آبرو ہو کر نکلے۔شازیہ مری کا کہنا تھا کہ عمران نیازی تم جمہوریت کے انتقال کا نشانہ بنے۔ ZS
Load/Hide Comments


