گال ٹیسٹ ،قومی ٹیم کے بلے باز پھر دھوکہ دے گئے ،88کے سکور پر 7 وکٹیں گر گئیں

گال (ویب ڈیسک) دورہ سری لنکا پر موجود قومی کرکٹ ٹیم کو پہلی اننگز میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جہاں میزبان ٹیم کے 222 رنز کے جواب میں پاکستان کی 87 سکور پر 7 وکٹیں گر چکی ہیں۔گزشتہ روز شروع ہونے والے گال ٹیسٹ میں میزبان سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور 222 رنز بنائے جس کے بعد قومی ٹیم بلے بازی کیلئے تو کوئی بھی امیدوں پر پورا نہ اتر سکا ، اوپنر امام الحق دو ، ساتھی اوپنر عبداللہ شفیق 13 ، ٹاپ آرڈر اظہر علی 3 ، رنز بنا کر چلتے بنے۔وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 19،آغا سلمان اور محمد نواز 5،5 جبکہ شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے ہی آو¿ٹ ہو گئے۔تا دم تحریر کپتان بابر اعظم 33 اور یاسر شاہ 5 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔سری لنکا کی جانب سے پرابتھ جے سوریا نے 5 ،کاسن راجیتھا اور رمیش مینڈس نے ایک ایک کھلاڑی وکٹ لی۔اس سے قبل سری لنکا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 222 رنز بنائے ، اوپنر اوشادا فرنینڈو نے 35، کپتان دیمتھ کرونا رتنے نے ایک ، کوشل مینڈس نے 21 ،اینگلو میتھیوز نےصفر ، دنیش چندی مل نے 75، دھاننجیا ڈی سلوا نے 14،نیروشن ڈیکویلا نے 4 ،رمیش مینڈس نے 11 ،برابتھ جے سوریا نے 3،مہیش ٹیکسینا نے 38 رنز بنائے جبکہ کاسن راجیتھا 12 رنز کے ساتھ ناٹ آو¿ٹ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں