کاہان میں تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی پر حملہ

 کوہلو کے علاقے کاہان میں نا معلوم مسلح افراد نے تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی پر حملہ کردیا۔ذرائع کے مطابق کاہان کلگری میں نامعلوم مسلح افراد نے تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے کمپنی پر چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے بعد وہ موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔حملے کے بعدفورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں