گیشکور ڈیم پر حکومتی ٹیکنیکل کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں، نیشنل پارٹی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں گیشکور ڈیم پر حکومتی ٹیکنیکل کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں یہ کمیٹی عملا ڈیم پر عملدرآمد کی کمیٹی ہے اس سے یہ امید رکھنا کہ عوامی مفادات کی نگہبانی کرے گا اپنے آپ کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے اس کمیٹی کے ہر فرد اور فرم کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ گیشکور ڈیم کو علاقے کے عوام نے مسترد کردیا ہے اس ڈیم سے علاقے کو کوئی فائدہ نہیں مل رہا ہے سامی، عمری کہن، ڈانڈلے ڈن، شاپک، گونکی، شہرک اور کیساک سمیت پورے علاقے کو اس ڈیم سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا بلکہ ڈیم کی وجہ سے 50سے زیادہ کاریزات کے خوشک ہونے ککے امکانات ہیں دوسری بات یہ کہ یہ اہم ترین سورس ہے میرانی ڈیم کا اس کو بند کرنے سے میرانی بری طرح متاثر ہوگا کیونکہ اس علاقے میں ہر وقت بارش نہیں ہوتی بلکہ دو دو اور تین تین سال تک بعض اوقات بارش نہیں ہوتی لیکن چونکہ گیشکور کا کیچمنٹ ایریا زیادہ ہے اس لیے کہیں نہ کہیں بارش تھوڑی ہوجاتی ہے اور ہر سال کچھ نہ کچھ پانی ضرور گیشکور سے میرانی میں آجاتا ہے جس سے میرانی کا کمانڈ ایریا متاثر ہونے سے بچ جاتا ہے حکومت کی حالیہ دلچسپی ہمارے سمجھ سے بالا تر ہے کہ جس ڈیم سے نقصان کے علاوہ کچھ بھی حاصل ہونے کا امکان نہیں پھر بھی حکومت اور ڈپارٹمنٹ بضد ہیں کہ زبردستی ڈیم تعمیر کریں گے علاقے اور میرانی کمانڈ ایریا کو برباد کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں