پنجگور، موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا کی بندش، سرکاری دفاتر میں کنکشن منقطع
پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا کی بندش کے بعد پی ٹی سی ایل سے منسلک تمام ڈی ایس ایل کنکشن گزشتہ ایک ماہ سے متعدد سرکاری دفاتر میں منقطع ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے پنجگور کی ایمرجنسی صورتحال کی رسائی شدید متاثر ہوچکی ہے حکام بالا تک پنجگور کی بیشتر سرکاری ریورٹ و ڈاکومنس شئیرنگ بھی فینڈنگ ہیں مختلف ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے کم و بیش محکمہ پی ٹی سی ایل دفاتر کا چکر لگاتے لگاتے تھگ چکے ہیں کوئی رسپونس نہیں مل رہا ہے تاحال سرکاری دفاتر کے ڈی ایس ایل لائن ڈسکنکٹ ہیں واضح رہے گزشتہ ماہ بلدیاتی الیکشن سے قبل پنجگور میں تمام موبائل ڈیٹا کو پنجگور میں بلا وجہ بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے پنجگور سے تعلق رکھنے والے سرکاری و غیر سرکاری ادارے کاروباری لوگ شدید متاثر ہوئے ہیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ملک کے کسی بھی آئین میں یہ نہیں ہے کہ عوام کو جدید قانونی آئینی سہولتوں سے محروم رکھا جائے انہوں نے المیہ صورت میں کہا ہے کہ اس سے قبل ایک سال پہلے جب کورونا وائرس کے دوران پنجگور کے لوگ گھروں میں محصور شدید خوف میں زندگی گزار رہے تھے ملک کے زمہ دار اداروں سے اسٹوڈنٹس سڑکوں پر نکلے سیاسی جماعتوں نے احتجاج کئے انٹرنیٹ ڈیٹا کی بحالی کے مطالبے کررہے تھے لیکن بلوچستان کے مختلف علاقوں کے نٹ کو بریک کرکے انہیں اس سہولیات سے محروم رکھا کسی کی بھی نہیں سنی گئی اور آج پھر وہی منظر جب پورا پنجگور پانی میں ڈوبا ہوا تھا مختلف علاقوں میں لوگوں کے رشتہ دار ایک دوسرے کے حال پرسی کیلئے ترس رہے تھے لیکن اداروں کی جانب سے انہیں موجود وسائل موبائل ڈیٹا سے پنجگور کے عوام کو محروم رکھا انہوں نے کہا ہے بلوچستان واحد صوبہ ہے جو اس وقت دانستہ طور پر انہیں سہولتوں سے محروم رکھا جارہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ موجودی وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی و بی این پی مینگل کے مرکزی رہنما آغا حسین بلوچ کی خاموشی بھی سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ ڈیٹا کی بندیش کی وجہ سے پنجگور کے سرکاری غیر سرکاری امور شدید متاثر ہوئے ہیں محکمہ پی ٹی اے وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی و بی این پی مینگل کے مرکزی رہنما آغا حسین بلوچ پنجگور میں ہونے والے ظلم کا نوٹس لیں۔


