مستونگ میں گھریلو رنجش، لاٹھی و چھری کے وار سے بچوں، خواتین سمیت پانچ افراد زخمی

مستونگ (انتخاب نیوز) گھریلو رنجش، لاٹھی و چھری کے وار سے بچوں، خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں پر انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ لواحقین کے مطابق ماموں نے اپنے دیگر بھائیوں کے ساتھ مل معمولی تکرار پر اپنے بہنوئی کے گھر میں گھس کر لاٹھیوں سے خواتین پر تشدد کر کے فرار ہوئے۔ واقعہ شاہی باغ روڈ کے رہائشی غلام مصطفی قلندرانی کے گھر پیش آیا جہاں پر اس کے سالوں نے گھر میں لاٹھیوں اور چوریوں سے حملہ کردیا جس سے گھر میں موجود مرد، خواتین اور بچے شدید زخمی ہوئے سٹی پولیس موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا اور ملزموں کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے مزید تفتیش کررہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں