کوئٹہ، جان محمد روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل

کوئٹہ (انتخاب نیوز) جان محمد روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان قتل۔ جان محمد روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں نوجوان آزاد خان ولد بگو خان کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔ ملزمان واقعے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ لاش کو ضروری کارروائی کیلئے اسپتال لے جایا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں