ڈیرہ بگٹی، مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد قتل، 3 زخمی ہوگئے، لیویز ذرائع

ڈیرہ بگٹی (انتخاب نیوز) پیر کی شام بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل پہلواغ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل اور تین کو زخمی کردیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس حوالے سے لیویز مزید تفتیش کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں