عمران خان کے پاس اکثریت ہے تو وزیراعظم شہباز شریف کو ہٹائیں، شرجیل میمن

کراچی (انتخاب نیوز) شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن کے خلاف چھوٹے الزامات پر فوری طورپرمعافی مانگیں کیونکہ انہوں نے الیکشن کمیشن کومتنازعہ بنانے کی کوشش کی اورجھوٹ پرجھوٹ بولا تھا اور جھوٹ ہمیشہ ان کاوطیرہ بنارہاہے۔شرجیل نے کہا کہ معران خان مسٹرایکس وائی سے بھی معافی مانگیںوہ خیالی پلاپکاتے رہے ۔حقیقت یہ ہے کہ عمران خان جیت کربھی ہارگئے ۔پیپلزپارٹی سی ای سی اجلاس کے بعد وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن بلاول ہاس کے باہر میڈیاسے بات چیت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسٹرجھوٹے نے آئی ایم ایف کے ساتھ مہنگائی کامعاہدہ کیاتھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے غیرمقبول فیصلے کئے ،مہنگائی کے ذمہ دار ہم نہیں بلکہ مسٹرجھوٹاہے۔اس حکومت کوتوآئی ایم ایف معاہدے کی پاسداری کرنی پڑرہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ کسی کاذاتی معاہدہ نہیں بلکہ یہ معاہدہ ریاست پاکستان کے ساتھ ہے ۔شرجیل انعام نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم شہبازشریف ہیںاگرعمران خان کے پاس اکثریت ہے توسامنے لیکرآئیں، ملک میں پہلی مرتبہ آئینی طورپرعمران خان کوہٹایاگیا،اس سے پہلے 52بی کے تحت وزیراعظم برطرف کئے جاتے رہے ہیں۔شرجیل نے کہا کہ مسٹرجھوٹے خان کے پاس کبھی بھی کوئی اکثریت نہیں رہی بلکہ انہوں نے خود اعتراف کیاہے کہ بجٹ پاس کرانے کے لئے ادھرادھرسے مدد لیتارہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کاساڈھے تین سالہ اقتدارناجائزتھا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایمپائر نیوٹرل نہیں ہوتا تو عمران خان ایک بھی سیٹ نہیں جیت سکتے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ آج بھی پنجاب کے لوگ سمجھتے ہیں کے انکے لئے پیپلز پارٹی بہتر سیاسی آپشن ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے یو ٹرن نہیںلئے نا ہی کبھی اداروں سے لڑائی کی بلکہ اس ملک کو کسی نے جمہوریت دی تو پیپلز پارٹی نے دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں