وردی میں ملبوس لوگوں کی جانب سے اغواء کی گئی میری بیٹی کو بازیاب کرایا جائے، والدہ کی فریاد
دالبندین (انتخاب نیوز) دالبندین سے غریب بلوچ ماں کی فریاد۔ خاتون نے دالبندین پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میری 14 سال کی بیٹی کو سیکورٹی اہلکار بلا وجہ اٹھا کر لے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اغواء کار وردی میں ملبوس تھے اور خود کو سیکورٹی اہلکار ظاہر کررہے تھے، ان میں ایک کا نام حفیظ ولد رحیم داد، محمد نور اور خالق داد تھا، ان کیساتھ کئی اور لوگ بھی تھے جن کا نام ہم نہیں جانتے۔ انہوں نے کہا کہ دالبندین میں کچھ لوگ ایف سی کی وردی پہن کر اور خود کو ایف سی کا اہلکار ظاہر کرکے گھروں میں داخل ہوکر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہیں۔ انہوں نے مقتدر حلقوں اور انصاف فراہم کرنیوالے اداروں سے مطالبہ کیا کہ میری 14 سالہ بیٹی کو بازیاب نہیں کرایا گیا تو میں اقدام خودکشی کروں گی۔
Load/Hide Comments


