زیارت آپریشن میں ہلاک 9 افراد میں سے 5 کی شناخت ہوگئی، ڈاکٹر عائشہ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) زیارت میں سیکورٹی فورسز کے ریکوری آپریشن میں مارے گئے 9 میں سے 5 افراد کی شناخت ہوگئی۔ گزشتہ روز سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کئے گئے 9 نامعلوم افراد کی لاشوں میں سے 5کی شناخت ہوگئی۔ مذکورہ افراد مبینہ طورپر سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں مارے گئے تھے۔ پولیس سرجن سول ہسپتال ڈاکٹر عائشہ فیض کے مطابق 9لاشوں میں سے 5لاشوں کی شناخت ہوگئی جن میں ظہیر الدین ولد محمداکبر سکنہ کوئٹہ، عبدالستار سکنہ بولان، شہزاد ولد خدابخش سکنہ قلات، محمد سالم ولد کریم بخش ولد تربت اورمختیار سکنہ خضدار شامل ہیں جن کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ 4لاشوں کی شناخت تاحال نہ ہوسکی جو سول ہسپتال کی مردہ خانے میں شناخت کیلئے رکھی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


