افغانستان طالبان کا خواتین کو ملازمین کو ملازمتیں دینے سے انکار

کابل: طالبان نے خواتین ملازمین کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی جگہ متبادل کے طور پر کسی رشتے دار مرد کو ملازمت پر بھیجیں تاکہ انھیں تنخواہ ملتی رہے اور اخراجات پورے کرنے میں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔برطانوی نشریاتی ادارے ”دی گارجیئن“ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ طالبان حکومت نے خواتین ملازمین کو اپنی جگہ کسی مرد رشتے دار کو ملازمت پر بھیجنے کا کہا ہے۔گارجیئن سے بات کرتے ہوئے کئی خواتین نے بتایا کہ طالبان حکام نے ہمیں کال کرکے کہا ہے کہ اپنی جگہ کسی مرد رشتے دار کو ملازمت پر بھیجیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں