نالائق وزیر اعظم نے قوم کو کورونا وائرس کے حوالے کردیا ہے،نفیسہ شاہ

اسلام آباد:پیپلزپارٹی کی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے کہ نالائق وزیر اعظم نے قوم کو کورونا وائرس کے حوالے کردیا ہے،وزیر اعظم اپنا نفساتی معائنہ کروائیں۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ کورونا سے محفوظ رہنے کا ایک ہی علاج سخت لاک ڈاؤن ہے،عمران نیازی ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کی بات سننے کیلئے تیار نہیں،ان حالات میں وفاق کا سندھ سے تعصب صاف نظرآرہا ہے۔پلوشہ خان نے کہاکہ سندھ میں لاک ڈاؤن خاتمے کا اصرار کرنے والوں نے لاہور،پنڈی، فیصل آباد کو بند رکھا ہے،”تحریک انتشار“ انتشار پھیلانے کی عادت ختم کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں