انٹر بینک, کاروبارشروع ہوتے ہی ڈالر مزید مہنگا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آیاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ بھی شدید مندی کا شکار ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 23 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ڈالر 225 روپے کی سطح پر پہنچ گیاہے۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کا لین دین شروع ہو ا تو 100 انڈیکس 40 ہزار 389 پوائنٹس پر تھا جس میں اب تک 112 پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے اور 100 انڈیکس کمی کے بعد 40 ہزار 276 روپے پر آ گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں