اغبرگ اور پنجپائی میں سیلابی ریلے میں ایک شخص بہہ کر جاں بحق، متعدد مکانات منہدم

کوئٹہ (انتخاب نیوز) اغبرگ اور پنجپائی میں سیلابی ریلے میں بہہ کر ایک شخص جاں بحق ایک درجن سے زائد گھر مہندم ہوگئے لاکھوں روپے کا سامان تباہ ہوگیا معصوم بچے کو بچالیا گیا گزشتہ روز غبرگ کلی بابوزئی میں تیز بارش کے بعد پہاڑوں سے آنے والے پانی نے سیلاب کی شکل اختیار کی اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک درجن سے زائد گھروں کو مہندم کردیا گھروں کا تمام سامان تباہ ہوگیا جبکہ 75سالہ حاجی عبداللہ جان سیلابی ریلے میں بہہ گیا جن کی لاش بعد میں برآمد کرلی جبکہ ایک بچہ کو زندہ بچالیا گیا جن گھروں کو مکمل دیواریں گر گئی ان میں جہانگیر خان، بسم اللہ، خلیل الرحمن، محمد طاہر، عبدالرحیم،مولوی محمد کریم، محمد رمضان،حاجی کبیر، عبدالرزاق اور مولوی سلیم کا مدرسہ شامل ہے سیلابی ریلے میں ایک گاڑی بھی بہہ گئی اس کے علاوہ لاکھوں روپے کے اناج،بستر اور دیگر قیمتی سامان تباہ ہوگیا محکمہ پی ڈی ایم اے امدادی سامان لے کر کلی بابوزئی غبرگ لے آئی لیکن وہاں سامان تقسیم کرنے کی بجائے اپنے ساتھ واپس لے گئی سیلاب سے متاثرہ افراد نے رات کھلے آسمان تلے گزار دیا خواتین نے بچوں کو گاڑی کے چھت پر بٹھاکر بچالیا گیا اسی طرح پنجپائی کلی محمد خیل میں بھی تیز بارش کے بعد سیلابی ریلے کے سبب متعدد گھروں کی دیواریں مہندم ہوگئی لوگوں نے مشکل سے گھروں کو بچالیا تاہم ایک مسجد کو بھی نقصان پہنچا پنجپائی کوئٹہ شاہراہ سیلابی ریلے کی وجہ سے زمینی راستہ بند رہا جس کی وجہ سے کوئی گاڑی کوئٹہ نہ آسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں