ڈیرہ بگٹی، نہر میں نہاتے ہوئے 8 سالہ بچہ پانی میں ڈوب گیا
ڈیرہ بگٹی (انتخاب نیوز) ڈیرہ بگٹی میں بچہ پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، لیویز کے مطابق بدھ کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں ہزاو ڈھنڈ میں فیض محمد نامی آٹھ سالا بچہ نہا تے ہوئے پاؤں پھسلنے سے پانی میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعدلاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، مزید کاروائی جا ری ہے۔
Load/Hide Comments


