رکن سندھ اسمبلی راشد شاہ بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

کراچی:سندھ میں کرونا شہروں کے بعد دیہاتوں میں بھی پھیلنے لگا ہے۔خیرپور کے گاؤں پیرجوگوٹھ میں 251 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ جی ڈی اے کے رکن اسمبلی راشد شاہ کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ضلع خیرپور کے گاں پیرجوگوٹھ میں 316 افراد کے کرونا سے متعلق ٹیسٹ کیے گئے تھے جس میں 251 افراد میں کرونا وائرس پایا گیا ہے جبکہ صرف 65 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔جی ڈی اے کے رکن سندھ اسمبلی راشد شاہ بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں