حمزہ شہباز کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ٹھوس شواہد موجود ہیں، نیب

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو نے حمزہ شہباز کے بارے میں بعض میڈیا رپورٹس کو یکسر مسترد کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ نیب کے پاس حمزہ شہباز کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ٹھوس شواہد، گواہان اور دستاویزات موجود ہیں جو کہ قانون کے مطابق معزز احتساب عدالت لاہور میں پیش کئے جائیں گے جہاں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا جہاں تک بے گناہی کا تعلق ہے لاہور ہائیکورٹ حمزہ شہباز کی ضمانت پہلے ہی مسترد کر چکی ہے اور بے گناہی کا فیصلہ بھی معزز عدالت مجاز نے کرنا ہے، میڈیا پر حمزہ شہباز کے عدالت میں زیر سماعت مقدمہ کے بارے میں بیان دینے والو کو چاہیے کہ وہ حمزہ شہباز کے مقدمہ میں گواہ صفائی کے طور پر پیش ہو کر اپنی قیمتی معروضات عدالت مجاز میں پیش کریں جہاں تک نیب کا تعلق ہے تو نیب اس کو واضح کرنا چاہتا ہے کہ وہ کی دھمکی، دباؤ اور بے بنیاد پرا پیگنڈہ کی پرواہ کئے بغیر قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دیتا رہے گا۔(اح+آچ)


